دبئی میں ارشد شریف کی قیام گاہ کی سی سی ٹی وی طلب 

دبئی میں ارشد شریف کی قیام گاہ کی سی سی ٹی وی طلب 
کیپشن: CCTV of Arshad Sharif's residence in Dubai requested

ایک نیوز نیوز: صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے دبئی حکام سے معلومات شیئر کرنے کیلئے دوسرا خط بھی لکھ دیا

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے دبئی میں ارشد شریف کی قیام گاہوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو، سفری دستاویز، کالز کا ڈیٹا اور ملاقات کرنے والوں کی تفصیل طلب کی ہے۔خط میں پوچھا گیا ہے کہ ارشد شریف کا ویزا اگر منسوخ ہوا تو کیوں ہوا؟پاکستانی ٹیم نے طارق وصی اور سلمان اقبال کے کال ڈیٹا سے متعلق بھی قونصلیٹ کو خط لکھا ہے۔ پاکستانی تفتیش کار دبئی قونصلیٹ کے ویزا سیکشن میں تعینات افسر کا انٹرویو بھی کرنا چاہتے ہیں۔