ایک نیوز نیوز:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نےگھربغیر کرتنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے بھی فارغ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روک دی جائیں۔
سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے۔کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔