ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر میں گھس کر غصے میں آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 20 نومبر کو صبح 1:45 بجے کے قریب پیش آیا، جب 23 سالہ سینیڈا میری سوٹو نے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر میں گھس کر گھر سے کئی اشیاء چرانے کے بعد اس کے گھر کو آگ لگا دی۔
بیکسر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ لٹل فائر ڈیپارٹمنٹ اور بیکسر کاؤنٹی فائر مارشل کے دفتر نے سان انتونیو میں ایک گھر میں آتشزدگی کی کال کا جواب دیا۔ گھر کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ سینیڈا سوٹو نے اس کے گھر میں گھس کر سامان چوری کیا اور گھر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے بتایا کہ سوٹو کا گھر کے مالک کے خاندان کے ایک فرد کے ساتھ رومانوی تعلق تھا۔
پولیس کے مطابق سوٹو نے اپنے بوائے فرینڈ کو فیس ٹائم پر کال کی تو آگے سے کسی خاتون نے کال اٹینڈ کی، اسی بات پر وہ طیش میں آگئی اور گھر کو نذرِ آتش کردیا۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ جس خاتون نے فون اٹھایا تھا وہ دراصل سوٹوں کے بوائے فرینڈ کی رشتہ دار تھی۔