اسٹیٹ بینک کایورو بانڈ کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کایورو بانڈ کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان
کیپشن: State Bank announces payment of Eurobond ahead of schedule(file photo)

ایک نیوز نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یورو بانڈ کی ادائیگی شیڈول سے 3 دن پہلے 2 دسمبر کو کردی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں 1 اعشاریہ8 ارب ڈالر کے قرضے ادا کیے گئے ہیں۔

گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، چاہے وہ تجارتی قرضے ہوں یا دیگر۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمینٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر منگل کو آجائیں گے۔