بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو ہم بھی نہیں جائیں گے، رمیز راجہ کی دھمکی

Nov 25, 2022 | 22:36 PM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں گزشتہ روز ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟‘

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے رواں برس اکتوبر میں بیان دیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہوسکتا ہے یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے بھارتی ٹیم آئی گی تو ہی ہم ورلڈکپ میں کھیلنے جائیں گے نہ آئی تو پھر ورلڈکپ ہمارے بغیرکروا دکھا دیں۔ ہم بھارتی فیصلے پر جارحانہ انداز اپنائیں گے۔ ہماری ٹیم پارفارمنس دِکھا رہی ہے، ہم نے دنیا کے بڑے بزنس بنانے والی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہے، ہم ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کرآئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا تھا ہم نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور وہ ایک ہی صورت میں ہوگی جب ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، ہم نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا، ایشیا کپ میں ہم نے بھارت کو ہرایا، ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ بلین ڈالر اکانومی کے بورڈ کو ہرایا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے جو2023 کے وسط میں کھیلا جائے گا جس کا فارمیٹ ون ڈے رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد 2023 میں بھارت میں ون ڈے کرکٹ کا عالمی کپ شیڈول ہے۔

مزیدخبریں