ایک نیوز نیوز:موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھرحیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا2ارب کی کرپشن کا انکشاف ہوا ۔اینٹی کرپشن ٹیم کا ملزم ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کے گھر چھاپا بے کار گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں ڈی سی عدنان رشید کے گھر سے لوٹ کی رقم برآمد نہیں ہوئی۔اینٹی کرپشن ٹیم کو ڈی سی ہاؤس مٹیاری پر چھاپے میں بھی صرف 13 لاکھ روپے ملے تھے۔ڈی سی ہاؤس سے دو ڈبل کیبن سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لی گئی تھی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی ڈبل کیبن گاڑی کسی عام شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔