ایک نیوز نیوز: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیانات اور فوٹوشوٹس کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں بھارتی حکومت نے دبئی جانے سے روک دیا ہے۔ تاہم اس مرتبہ اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔
مشہور اداکارہ نے نئی گائیڈ لائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سرنیم نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ پر عرفی کے نام کے اسپیلنگ بھی مختلف ہیں۔
عرفی جاوید کو دبئی جانے کی اجازت کیوں نہ ملی؟
بھارتی قونصلیٹ نے دبئی میں بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔
دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔