روس سے گندم درآمد میں ترکیہ کا اہم کردار ہے،شہبازشریف

Nov 25, 2022 | 21:56 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں۔ آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں تک سہولیات دستیاب ہیں۔اگرامن میں رہناچاہتے ہیں تو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا۔روس اور یوکرین سے گندم درآمد میں ترکیہ کااہم کردار ہے۔پاکستان ترکیہ کے ساتھ سستے توانائی کے معاہدے کررہاہے۔ترک صدر کی پرجوش میزبانی پرمشکور ہوں۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بھرپور اقدامات کئے ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ۔دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔دہشت گردی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پرگامزن ہیں۔دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔پاکستان کے ساتھ مل کر مستقبل میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔تقریب میں شرکت پراپنے بھائی شہبازشریف کا شکر گزار ہوں۔منصوبہ دوطرفہ تعاون کا عکاس ہے 

مزیدخبریں