ایران،حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت پر فٹبالر گرفتار

Nov 25, 2022 | 20:41 PM

ایک نیوز نیوز: ایران میں حکومت کے خلاف پروپگنڈا کرنے پر فٹبالر کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ووریا غفوری کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے مقامی فٹ بال کلب میں ٹریننگ سیشن کے بعد گرفتارکیا۔ایرانی حکام نے 35 سالہ فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا۔ غفوری پر حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے ووریا غفوری قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ایران کی ٹیم میں شامل تھے تاہم انہیں عین وقت پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں