ایک نیوز نیوز: 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اتنظامات کیلئے حکومت نے 26 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اتنظامات کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کمشنر دفتر سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سرکاری ڈیوٹی کرنے والوں کے علاوہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین 26 نومبر کو چھٹی کریں گے۔ڈی سی مظفرآباد راجا طاہر ممتاز کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر سرکاری عمارات میں پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ حساس پولنگ سٹیشنز اور علاقوں میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔