معروف اداکار اسماعیل تارا کراچی میں سپرد خاک

Nov 25, 2022 | 20:11 PM

ایک نیوز نیوز: ڈائیلاگ جاندار، اداکاری جاندار، فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں مداحوں کو سوگوار کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اسماعیل تاراکی نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔80 کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کرنیوالے اسماعیل تارا کو پی ٹی وی کے شو ففٹی ففٹی سے شہرت ملی جس میں ان کی جاندار اداکاری نے ہر طرف ڈنکا بجا دیا۔اسماعیل تارا کو ان کی شاندار مزاحیہ اداکاری پر پانچ مرتبہ نگار ایوارڈزسے نوازا گیا، ان کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی ،چوکی نمبر چارسوبیس، ربر بینڈ اور یہ ہے زندگی شامل ہیں جبکہ فلموں میں ہاتھی میرے ساتھی،منڈا بگڑاجائے جوانی پھر نہیں آنی اور دیگر شامل ہیں۔

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور چار روز قبل انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔اسماعیل تارا کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں حسن اسکوائر کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں