ایک نیوز نیوز:پی آئی اے سٹنٹ ایشو پرسنگین غفلت کی انکوائری مکمل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی سی اسپتال میں ایکسپائر سٹنٹ کے استعمال کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز احمد رضا سرور کو بطور انکوائری آفیسر ہٹا دیا۔ چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد احسن وحید نئے انکوائری آفیسر تعینات کردیا۔ انکوائری آفیسر دو ماہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کریں گے۔
سٹنٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی اسپتال کے 44 ملازمین کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ مارچ سے اگست 2021 تک 37 مریضوں کو ایکسپائرسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔ واقعہ میں ملوث تمام ملازمین کو 14 روز میں تحریری جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ پی آئی سی کےمتعدد پروفیسرز، سابق سی ای او ڈاکٹر ثاقب شفیع اور ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین کےخلاف انکوائری ہوگی۔
سابق سی ای او پروفیسر ثابق شفیع، پروفیسر احمد نعمان، پروفیسر شاہد حمید، پروفیسر عبدالواجد، پروفیسر ساجد احمد، پروفیسر طاہر نوید ، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر بندیشہ، اسٹنٹ پروفسیر ابوبکر مرزا سمیت دیگر 11 اسٹنٹ پروفیسرز کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری ہونگی۔سینئر رجسٹرار ڈاکٹر شاہد اقبال، فارماسسٹ محمد یوسف، فارماسسٹ ثمرانہ اعجاز، 19 نرسز اور دو جونیئر ٹیکنیشن کےخلاف کارروائی ہونگی۔