ایک نیوز نیوز،میانوالی میں سی ای ہیلتھ کے5 لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تبادلے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپااحتجاج بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میانواای میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یونین نے ساتھی ورکرز کے تبادلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانوالی شہر جہاز چوک پر مین میانوالی بنوں روڈ بلاک کر دیا۔
میانوالی میں واقع گورنمنٹ سکینہ ہسپتال کی پانچ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مختلف الزامات کے تحت شہر سے باہر مختلف سنٹرز پر تبادلہ کر دیا گیا جس کے نتیجہ میں ہیلتھ ورکرز کی یونین نے صدر رخسانہ انور کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے میانوالی شہر جہاز چوک میں دھرنا دے دیا اور میانوالی بنوں مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا۔جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں احتجاج کرنے والی ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تبادلے فوری طور پر منسوخ کئے جائیں اور سی ای او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر امیر احمد خان کا تبادلہ کیا جائے۔