رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی پر فیچر فلم بنانے کا فیصلہ

Nov 25, 2022 | 18:23 PM

ایک نیوز نیوز:رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی پر  فلم کو "زیسکو فلمز" پروڈیوس کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق رستم زمان گاماپہلوان کی زندگی پربننے والی فلم کے  پروڈیوسر میکال ذوالفقار اور شایان ہیں جو اس سے پہلے"نہ بینڈ نہ باراتی"اور"منی بیک گارنٹی" جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔  ان دنوں وہ ویب سیریز"منڈی" بنارہے ہیں۔میکال ذوالفقار اور شایان نے اس بارے میں بتایا کہ"گاما دی گریٹ" کے نام سے بنائی جانے والی فلم ایک بائیو پک ہوگی جس کی کہانی ناصر ادیب لکھ رہے ہیں۔فلم کا سکرپٹ مکمل ہوتے ہی دیگر چیزیں فائنل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گاما پہلوان جن کا اصل نام غلام محمد بخش بٹ 22 مئی 1878ء امرتسر میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی وفات 23 مئی  1960کو لاہور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن کا مقابلہ جیتا اس لیے انہیں “رستمِ زماں” بھی کہا جاتا ہے۔وہ قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے تھے۔ان کا قد 5 فٹ اور 7 انچ تھا۔ گاما کے بڑے بھائی امام بخش بھی مشہور پہلوان تھے۔ تعلق کشمیری خاندان سے تھا۔ گاما اور ان کے بھائی کی پہلوانی کے اخراجات پٹیالہ کے مہاراجہ نے کی۔گاما پہلوان روزانہ 5000 بیٹکیں اور 3000 ڈنڈ لگاتے تھے۔ گاما بیٹھکیں لگانے کیلیئے 95 کلو وزنی بھاری ڈِسک اٹھاتے اور ورزش کرتے تھے۔

مزیدخبریں