ایک نیوز نیوز:ترک صدر رجیب طیب ایردوان اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز کا افتتاح کیا۔ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔فتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی شرکت کی ۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی۔دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔