ایک نیوز نیوز: موجودہ ملکی صورتحال کی بہتری کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایک قدم آگے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
سپریم کورٹ بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی ذمہ داری سیاست دانوں کے کندھوں پر ہے۔
سپریم کورٹ بار نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کیلئے تیار ہیں۔