ایک نیوز نیوز: چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی ہے۔جسے ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔پو لیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین میں شدید آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
چین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک
Nov 25, 2022 | 17:23 PM