ایک نیوز نیوز:مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد شرح سود 15فیصد سے بڑھ کر 61فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ا سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے پالیسی ریٹ 61فیصد کردیا۔اسٹیٹ بینک نے 001بیسرز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔شرح سود 15فیصد سے بڑھ کر 61فیصد ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں انیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔