ایک نیوز نیوز: روجھان میں پولیس آپریشن کے بعد بھی حالات قابوں میں نہیں آ سکے نا معلوم مسلح ڈاکوں نے مین روڈ پر دو افراد کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق روجھان میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال گزشتہ دنوں پولیس آپریشن کے بعد ڈاکوں ایک بار پھر سرگرم ہو گئےاور گزشتہ روز تھانہ شاہوالی کے حدود میں نا معلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر مین روڈ پر 2 افراد کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے جنہیں تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے۔
دونوں افراد ذاتی کام کے سلسلے میں گڈع سے واپسی شاہوالی آرہے تھے جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوں ان کی گاڑی کو وہی چھوڑ کر اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس 36 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی دونوں مغوی کو بازیاب نہیں کرواسکی ہے،
پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو جلد بازیاب کروایا جائے گا گزشتہ روز پولیس نے کچے میں آپریشن کر کے 2 ڈاکوں ہلاک کیا تھا مغویوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور انہیں بازیاب کروایا جائے۔