ڈاکٹرزکی ٹیم کا عمران خان کا معائنہ ، پلاسٹر اتاردیا،بریسزلگانےکافیصلہ

Nov 25, 2022 | 16:49 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا زمان پارک میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرالیاس کاکہنا ہے کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا  پلسترمکمل طور پراتاردیا گیا ہے۔ 

لاہور میں عمران خان کی ٹانگ کیلئے بریسز کا سائز لینے والے ڈاکٹر خالد نیازی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے زخم کافی حد تک ٹھیک ہوگئےہیں۔عمران خان کی ٹانگ پر بریسز لگانے کیلئے سائز لے لیا ہے۔ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ ایک یا دو دن میں بریسز تیار کر کےعمران خان کی ٹانگ پر لگایا جائے گا۔اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا تھا کہ بریسز لگانے سے عمران خان فوری طور پر تھوڑا بہت چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈاکٹرز راولپنڈی جانے کی اجازت دے چکے ہیں ۔دوسری جانب سے ڈاکٹرزنے عمران خان کو ٹانگ پروزن ڈالنے سے بھی روکا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل راولپنڈی جائیں گے ۔عمران خان کل راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔کل ڈاکٹرزکی ٹیم بھی چیئرمین عمران خان کے ہمراہ راولپنڈی جائے گی اور تمام دن عمران خان کے ہمراہ رہے گی ۔

مزیدخبریں