وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے فواد چودھری کی اہم ملاقات 

Nov 25, 2022 | 16:37 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کے شرکا کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق رہنماتحریک انصاف فواد چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ سیاسی صورتحال اورحقیقی آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ راولپنڈی میں عمران خان اورمارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔فول پروف سکیورٹی پلان پرعملدر آمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے۔ پنجاب میں ہماری حکومت عوام کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔جومرضی آئے یا جائے،پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔اب بھی مخالفین ناکام رہیں گے۔(ن) لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جارہی ہے۔پنجاب حکومت حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء  کی حفاظت کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔عمران خان نے قوم کو خوداری اورعزت سے جینے کا راستہ دکھایا۔

رہنماتحریک انصاف فواد چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جہلم کے دورے کی دعوت بھی دی ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا تھا کہ پہلی فرصت میں جہلم آؤں گا اورعوامی فلاح کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔پہلے بھی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پرامن رہے اورآئندہ بھی پرامن رہیں گے۔

مزیدخبریں