شیخوپورہ: اندھا دھن لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

Nov 25, 2022 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دیکھنے میں آرہی ہے۔  مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس نا آنے سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔صبح سکول ٹائم بچے ناشتہ کے بنا سکول بھیجنے پر مجبور ہیں۔ تین تین دن تک گیس نہیں آتی متعدد بار شکایات بھی کر چکے ہیں۔  کھاریانوالہ گاوٴں کی گیس کا مسئلہ حل نا ہوا تو دفتر کا گھیراؤ کرینگے ۔ مظاہرین نے ہاتھ جوڑ کردھائیاں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے حال پر رحم کرے ۔  مظاہرین کی جانب سےاعلی احکام سے گیس کی غیر اعلانیہ پر نوٹس لے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-25/news-1669373811-2891.mp4

مزیدخبریں