بھارت میں پنچایت کے حکم پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو پانچ مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہورہی ہے جس میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ’اٹھک بیٹھک‘ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک نیوز نیوز: بھارت میں پنچایت کے حکم پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو پانچ مرتبہ بیٹھکیں لگانے کی سزا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہورہی ہے جس میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم بیٹھکیں لگا رہا ہے۔
بہار ریاست کے ضلع نواڈا کے ایک گاؤں میں پنچایت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو صرف پانچ بیٹھکیں لگانے کی سزا سنائی بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچی کو چاکلیٹ دینے کا لالچ دے کر ایک پولٹری فارم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم پنچایت کےارکان کا ماننا تھا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا تاہم اس نے غلط ارادے سے بچی کو غیر متعلقہ جگہ پر ساتھ لے کر گیا جس کی سزا صرف پانچ بیٹھکیں کافی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین پنچایت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور کچھ نے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔