ایک نیوز نیوز: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے جنم لے لیاہے جس سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چین میں مزید 31 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ اور گوانگزد عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ہیں جبکہ بیجنگ میں بڑے نمائشی مرکز کوعارضی ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔عارضی اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج ہوگا اور کورونا میں اضافے کے ساتھ ہی حکام نے نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔