ایک نیوز نیوز: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران چین میں مزید 31 ہزار سے زائد افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چائنہ کا دارلحکومت بیجنگ اور گوانگزد میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ہیں۔ چائنہ کے دارلحکومت بیجنگ میں بڑے نمائشی مرکز کوعارضی اسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔عارضی اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج ہوگا اور کورونا میں اضافے کے ساتھ ہی چائنہ حکام نے نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔