ائیر ہوسٹسزپرمرضی کے رنگ کی لپ اسٹک نیل پالش لگانے پر پابندی

Nov 25, 2022 | 13:10 PM

  ایک نیوز نیوز: بھارت کی قومی ائیر لائین ایئر انڈیا نے اپنے کریو ممبرس‘ کے لیے نئی گائیڈ لائنز  جاری کردیں،  تعویذ ،کالا دھاگا، اور ایک سے زائد انگوٹھی پہننے پر پابندی عائد  کردی ہے۔

ائیر ہوسٹسز اپنی مرضی کے رنگ کی لپ اسٹک اور نیل پالش نہیں لگا سکیں گے کمپنی کے ذریعہ طے شیڈ کارڈ کے مطابق میک اَپ کریں گی، آئی شیڈو، لپ اسٹک، نیل پینٹ اور ہیئر شیڈ کارڈ پر سختی سے عمل کیا جانا ہے۔۔

 رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے مرد و خواتین کرو ممبرس کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ نئی گائیڈلائنس کے مطابق ایئر ہوسٹیس جھمکے نہیں پہن سکیں گی۔ خواتین موتیوں سے بنے زیورات نہیں پہن سکتیں ۔اب ایئر انڈیا کے سبھی کرو ممبران کو طے کردہ لباس ہی زیب تن کرنا ہوگا اور دی گئی ہدایت کے مطابق ہی سجنا-سنورنا ہوگا۔ ایک ہاتھ میں دو انگوٹھی کی اجازت نہیں افاؤنڈیشن اور کنسیلر کا استعمال لازمی ہے۔

 اسی طرح مرد حضرات کے بھی بالوں کا رنگ قدرتی ہونا چاہیے۔ بھورے بال نہیں ہونے چاہئیں۔ بالوں میں فیشن والے رنگ اور مہندی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ سر پر بال نہیں ہیں تو روزانہ شیونگ کی جانی چاہیے۔ روزانہ داڑھی بنانی ہوگی۔

مزیدخبریں