ایک نیوز نیوز: پاکستانی نوجوان سید نبیل حسن رضوی نے بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے چار سیکنڈ میں سب سے طویل نمبر ترتیب دینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ثانیہ عالم فیوچرسٹک لرننگ یو ایس اے انسٹی ٹیوٹ کی کوچ ہیں ان کا کہنا ہے کہ سید نبیل حسن رضوی نے صرف چار سیکنڈ میں 30 بے ترتیب نمبرز کو یاد کر کے ترتیب کے ساتھ صحیح طریقے سے یاد کیا۔سید نبیل حسن رضوی ورلڈ میموری چیمپئن شپ سمیت مختلف بین الاقوامی دماغی کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ثانیہ عالم کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھارتی شخص نے 28 نمبروں کو یاد کر کے ترتیب دیا تھا۔ نبیل کئی سالوں سے یادداشت کی مہارت کی تربیت کر رہا ہے۔
سید نبیل حسن رضوی نے اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی ذہنی صلاحیت کی رکاوٹوں کو توڑنے کے قابل ہونا اور دماغ کی پروسیسنگ کی طاقتوں کو صحیح طریقے سے تربیت دینے پر بہت اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ چار سیکنڈ میں یاد کیا جانے والا سب سے طویل نمبر 30 تھا اور نبیل نے 27 جون کو کراچی میں یہ کارنامہ سر انجام پاکستان میں دیا تھا۔
سید نبیل حسن رضوی نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ سمیت مختلف بین الاقوامی دماغی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔سید نبیل حسن رضوی کئی سالوں سے اپنی یادداشت کی تربیت میں مصروف ہیں۔