پاک انگلینڈ سیریز: قومی ٹیم کا اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کا آغاز

 27نومبر تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی
کیپشن: 27نومبر تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی

 ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ  نے اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کلب میں بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم 27نومبر تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جس کے بعد قومی ٹیم 28 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جا ئے گی جہاں 1دسمبر  کو انگلینڈ اور پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-25/news-1669361300-7610.mp4

دوسری جانب انگلینڈ  ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا اور  28 نومبر سے  باقاعدہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔