ایک نیوز نیوز: لاہور میں مانگا بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئےہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ رائےونڈ پولیس چوکی کے قریب پیش آیا۔ حادثہ رکشہ اور بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں
پولیس کی جانب سے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔