لاہور: جعلی ویزہ کے کاروبار میں ملوث، انسانی اسمگلر گرفتار

Nov 25, 2022 | 11:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد اجمل، مجاہد رمضان اور آسیہ سعید شامل ہیں۔ ملزمان نے مختلف شکایت کنندگان سے بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر  لاکھوں روپے کی رقم ہتھیائی ہے۔ ملزمان شکایت کنندگان سے پیسے بٹور کرجعلی ویزے دینے میں بھی ملوث تھے۔

 ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف امیگریشن آردیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔  گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں