سعودی کلب الہلال کا رونالڈو کےساتھ معاہدے پر غور

سعودی کلب الہلال کا رونالڈو کےساتھ معاہدے پر غور

ایک نیوز نیوز: کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو کے دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں رونالڈو نےمانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔مانچسٹریونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد   سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مانچسٹریونائٹیڈ سے کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوعدہ کہنے کے بعد سعودی کلب نے آپشنز پر غور کرنا شرورع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے کلب الہال نے پہلے بھی رونالڈو کو 30 کروڑ پاؤنڈز کا معاہدہ آفر کیا تھا جسے رونالڈو نے ٹھکرا دیا تھا۔