فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کو شکست، سعودی کھلاڑیوں کو رولس رائس دی جائے گی؟

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کو شکست، سعودی کھلاڑیوں کو رولس رائس دی جائے گی؟

 ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے  کہ شہزادہ سعودی عرب محمد بن سلمان ورلڈ کپ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو رولس رائس تحفے میں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی، جسے کچھ لوگ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دے رہے ہیں۔ سعودی عرب حیرت انگیز طور پر اس فتح سے خوش ہے، یہاں تک کہ جیت کا جشن منانے کے لیے قومی تعطیل کا اعلان بھی کیا۔

افواہوں میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود مبینہ طور پر ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کو ایک450,000  ڈالرز کی رولز رائس فینٹم دے رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے سعودی عرب کے منیجر  ہاروی رینڈر کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے کوچ کے پاس ایک طویل ریکارڈ ہے جب انہوں نے چھوٹی ٹیموں کی مدد سے بڑی ٹیموں کو شکست دی اور کئی ٹرافیاں جتوائیں۔

افواہ کہاں سے آئیں؟ 

واضح رہے کہ یہ افواہ 1994 کے ورلڈ کپ کی وجہ سے پھیلی ہے جب سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ٹیم کے وطن واپس پہنچنے کے بعد، بادشاہ نے بیلجیئم کے خلاف گول کرنے پر اسٹرائیکر سعید الویران کو رولس رائس تحفے میں دی۔

سعودی عرب کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیاہے۔ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں سعودی عرب کا مقابلہ پولینڈ سے 26 نومبر کو ہوگا۔