وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

Nov 25, 2022 | 08:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف آج ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔

تُرک صدر اوروزیراعظم دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کریںگے ۔

دورے کے دوران شہباز شریف ترکیہ کے کاروباری طبقے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے، ایکوٹریڈاینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر بھی وزیراعظم سے ان کے استنبول میں قیام کے دوران ملاقاتیں کریںگے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں