ڈاؤیونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر فاروق ستار طلباء کے احتجاج میں شامل ہوگئے

ڈاؤیونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر فاروق ستار طلباء کے احتجاج میں شامل ہوگئے
کیپشن: Farooq Sattar joined the students' protest by jumping over the gate of Dow University(file photo)

ایک نیوز نیوز: کراچی میں طلبہ کے احتجاج میں فاروق ستار بھی ہم آواز ، ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبا و طالبات ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے، اس دوران ڈاؤ  یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا گیا۔

فاروق ستار یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے اور کہا کہ بچوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے۔

طلبا کا مؤقف ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ سلیبس سے باہر دیا گیا، پرچہ ڈاؤ یونیورسٹی نے تیار کیا تھا۔