(ایک نیوز نیوز) کورونا کی دوسری لہر، لاہور کے میو ہسپتال کے بارہ ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا مثبت آگیا.
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں میں نو ڈاکٹرز بھی شامل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ میو ہسپتال میں پچاس سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔