لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بونادا باندی

Nov 25, 2020 | 06:44 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بونادا باندی اور بارش کے بعد موسم سہانا اور سرد ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے.

تفصیلات کے مطابق بارش اور یخ بستہ ہواوں نے پنجاب کے موسم کو مزید سرد کردیا۔لاہور، اٹک، جھنگ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بھکر، قصور، چکوال، خانیوال خوشاب، جہلم، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ ایئرپورٹ، ٹوبہ ٹیک، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، فیٍصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، لیہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، اور رحیم یار خان کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہوئی.

ڈی جی خان کے قبائلی علاقے اور جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو نے سرد ہونے میں مری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یخ بستہ ٹھنڈی ہوائیں اور وقفے وقفے سے بارش ہونے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے سرد موسم کو انجوائے کرنے رحیم یار خان سے سیاح موٹر سائیکلوں پر فورٹ منرو پہنچ گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے اور جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں سردی بڑھ گئی ہے فورٹ منرو میں وفقے وفقے بارش اور یخ بستہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے.

سیاح رحیم یار خان سے موٹر سائیکلوں پر فورٹ منرو پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر وہ انتہائی سرد موسم میں خوب ہلہ گلہ کر رہے ہیں۔ سیاحوں نے کہا کہ فورٹ منرو کے سرد موسم کو انجوائے کرنے کے لیے آئے ہیں۔مری جانے کے بجائے جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں سیر و تفریح کا پلان بنایا۔کھانے پینے کا بھی اپنا سارا سامان ساتھ لائیں ہیں.

خطے میں زیاده تر موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، منڈی بہاوالدین، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے.
مزیدخبریں