چوہدری محمد سرور کی صوبائی وزیر انرجی اختر ملک سے ملاقات

چوہدری محمد سرور کی صوبائی وزیر انرجی اختر ملک سے ملاقات
(ایک نیوز نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی صوبائی وزیر انرجی اختر ملک سے ملاقات، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں مخالفین جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں.

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کورونا پر غیر سنجیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان د ہ ہوگی کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنے اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امریکہ جیسے حالات سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عمل لازم ہے ۔کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے عوام حکومت،جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مڈ م ٹر م انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023تک صبر کریں عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور انکوہر شعبے میں ریلیف دینا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ تما م سرکاری یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے کا کام تیزی سے جاری ہے .تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر نے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی