گرمی کی شدت برقرار،ڈائریااورگیسٹروکیسزمیں اضافہ

May 25, 2024 | 21:02 PM

ایک نیوز:گرمی کی شدت بڑھنےسےڈائریااورگیسٹروکیسزمیں اضافہ ہونےلگا۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا مریض رپورٹ ہونے لگے۔
 پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش ہونے کاخدشہ  ہے۔
ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی ابال کر پیئیں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں سرڈھانپ کر رکھنا۔پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ملبوسات پہننا شامل ہیں ۔
 طبی ماہرین کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا ایسا مہلک مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے ۔ اس مرض کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال بھی ہے ۔ گرم موسم میں متوزان غذا ،پانی کا زیادہ استعمال، صفائی کا خیال اور والدین میں شعور بیدار کرکے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں