کتوں کامنفرداعزاز،پہلی مخصوص ائیرلائن متعارف

کتوں کامنفرداعزاز،پہلی مخصوص ائیرلائن متعارف
کیپشن: Introducing the first dedicated airline for dogs

ویب ڈیسک:’بارک ائیر‘ دنیاکی پہلی ائیرلائن ہےجو پالتو کتے رکھنے والوں اور ان کے ساتھ آرام دہ سفر کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کی بارک ائیر کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پر کہاکہ ’ہم کتوں کے لیے ہوائی سفر کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے آئے ہیں، ہماری ائیر لائن کتوں کی خدمت کےلئے بنائی گئی ہے۔

یہ سروس پالتو جانوروں کی کمپنی ’بارک‘ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
پالتوکتوں کےمالکوں کےلئے’بارک ائیر لائن‘یہ سروس متعارف کرائی ہےکہ اب پالتو کتوں کے مالکان کو ہوائی سفر کے دوران اپنے کتوں کو کارگو ہولڈ میں چھوڑنے یا اِنہیں کریٹ میں ڈالنا نہیں پڑے گا۔
بارک ائیر کی مئی اور جون کے لیے پروازیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
بارک ائیر اپنے ’کینائن صارفین‘ ( کتوں) کی  پرواز کے دوران مختلف مہنگے کھانوں اور مشروبات سے تواضع کرے گی۔