ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےکہ انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان اپناکھویاہوامقام حاصل کرےگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئےاچھے دن آ رہے ہیں۔ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے ۔روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی ۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے۔ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔