ایک نیوز:یونان کے شہر لٹوچورو میں ہائیکنگ مقابلوں میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو مبینہ طور پر پاکستانی پرچم لہرانے کہ کوشیش پر حراست میں لےلیا،پاکستانی سفارتخانہ نے معاملہ یونانی حکومت کے ساتھ اٹھا کر مونا خان تک قونصلر رسائی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو لٹوچورو یونان میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کےمطابق مونا خان ہائیکنگ کیلئے یونان گئیں تھیں انہیں گزشتہ روز 2 بجے یونانی پولیس نے اس وقت اپنی تحویل میں لیا ہے جب انہوں نے قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔
اپنے پیغام میں ایتھلیٹ و اینکر پرسن مونا خان نے بتایا کہ پاکستانی پرچم نکال کر لہرانے پر یونانی پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی ۔
مونا خان کے کوچ کے مطابق یونانی پولیس نے خاتون ایتھلیٹ کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
کوچ یوسف کے مطابق ان کا مونا خان سے آخری رابطہ آج ہوا ایتھلیٹ مونا خان اینکر پرسن بھی ہیں اور اپنے 7 سالہ بیٹے کو ایتھنز میں عزیزوں کے پاس چھوڑ کر گئیں تھیں ۔
ذرائع کے مطابق فی الوقت ایتھلیٹ مونا خان کو جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ پیر کے روز انہیں عدالت میں پیش کیا جاے گا اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کر رہا ہے اور مونا خان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔