ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ صوبےکےشیئرپرکبھی کمپرومائزنہیں کریں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق ایس آئی ایف سی کےاجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ آج ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،پہلے بھی کہا ہے کہ صوبے کے وسائل ملک کیلئے استعمال ہورہے ہیں صوبے کے شیئر پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبے کے وسائل کا تحفظ کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ اجلاس میں مائننگ کے حوالے سے بات ہوئی ،وزیر داخلہ اور وزیر توانائی سے بجلی کے مسئلے پر بات کروں گا، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا ۔ میں نے جو بجٹ دیا وہ آئینی حق تھا اور اسی کے مطابق بجٹ دیا ہے۔