بھارت: انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم

May 25, 2024 | 18:46 PM

ایک نیوز:بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوئی، آج سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے دہلی میں اپنا ووٹ ڈالا، پانچ بجے تک 7ریاستوں میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 57.7فیصد رہا، سب سے زیادہ 77.99فیصد ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ کیا گیا، شمالی اتر پردیش میں سب سے کم 52.02فیصد ٹرن آوٹ رہا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی، بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان4 جون کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں