گزشتہ شب آندھی طوفان اورآسمانی بجلی گرنےسے6شہری جاں بحق

گزشتہ شب آندھی طوفان اورآسمانی بجلی گرنےسے6شہری جاں بحق
کیپشن: Last night, 6 citizens died due to wind storm and lightning

ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اےنےکہاہےکہ گزشتہ شب آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ آندھی طوفان کی وجہ سے 5 افراد زخمی ہوئے ۔ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہناتھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کامزیدکہناتھاکہ عوام الناس سے درخواست ہے خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں۔بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔