لاہور:ڈیفنس میں خاتون پرفائرنگ کاواقعہ نیارخ اختیارکرگیا

May 25, 2024 | 17:21 PM

ایک نیوز:لاہور کےعلاقے ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا ۔
تفصیلات کےمطابق متاثرہ خاتون زینب نےہسپتال سےویڈیوبیان جاری کیاجوکہ ایک نیوزنےحاصل کرلی۔

ویڈیومیں متاثرہ خاتون زینب کاکہناہےکہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ،   شوہر گزشتہ دو ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا ، میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی ، مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا ۔
متاثرہ خاتون کاویڈیوبیان میں مزیدکہناتھاکہ ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سیکیورٹی فراہم کرے ۔

مزیدخبریں