قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں معاملات طے

May 25, 2024 | 17:08 PM

  ایک نیوز:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کےمعاملےپرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اراکین کی شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ۔
ذرائع کےمطابق دونوں جماعتوں کی عددی تناسب سے اراکین کمیٹیوں میں شامل ہونگے ۔ہر کمیٹی میں ن لیگ کے چار اور پیپلز پارٹی کے تین اراکین شامل کرنے کی تجویزہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے ،  تحریک انصاف نے تاحال قائمہ کمیٹیوں کے لیے ارکان کے نام فراہم نہیں کیے ۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان مشاورت ہوئی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین کون اور کس جماعت سے ہوگا ، تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےتحریک انصاف کوجواب میں کہاکہ پہلے کمیٹیوں کے اراکین فائنل ہونگے چیئرمین کا فیصلہ بعد میں ہوگا ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین بذریعہ انتخاب منتخب ہوگا ۔ 
ذرائع کےمطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے قائمہ کمیٹیوں کے لئے ارکان کے نام جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،عامر ڈوگر نے آئندہ ہفتے قائمہ کمیٹیوں کے لیے پی ٹی آئی کے نام فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں قائمہ کمیٹیوں میں ارکان کی شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا معاملہ بجٹ اجلاس کے دوران طے کیا جائے گا ، مشاورت میں اتفاق ہوا ، سیاسی جماعتوں کے نام فراہم کرنے کے باوجود سپیکر کو ارکان میں ردوبدل کا اختیار حاصل ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مزید مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی ۔ 

مزیدخبریں