اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کاوشیں رنگ لےآئی

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کاوشیں رنگ لےآئی
کیپشن: Anti-tetanus injection shortage, drug regulatory authority's efforts paid off

ایک نیوز:اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت کےمعاملےپرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کاوشیں رنگ لے آئی ۔
ڈریپ ذرائع کےمطابق اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور ہونے کا امکان ہوگیاہے 27 مئی کو اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، مقامی فارما کمپنی نے اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی پندرہ لاکھ ڈوز درآمد کی ہیں،امپورٹڈ اینٹی ٹیٹنس انجکشن پنجاب حکومت کو فراہم کیے جائیں گے ، کمپنی پنجاب حکومت کو ٹیٹنس انجکشن کھیپ 27 مئی کو حوالے کرے گی، کمپنی پنجاب حکومت کو 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس انجکشن فراہم کرے گی۔

 ذرائع کےمطابق 27 مئی سے پنجاب حکومت اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی ترسیل کرے گی، پنجاب حکومت کو ضلعی ،تحصیل ہسپتالوں سے ڈیمانڈ لسٹ مل چکی ہے ،پنجاب کے ضلعی،تحصیل ہسپتالوں کو ٹیٹنس انجکشن کی یکساں فراہمی ہو گی، فارما کمپنی اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی لوکل پروڈکشن بھی کر رہی ہے، لوکل فارما کمپنی نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز تیار کر لی ہیں۔
 ڈریپ ذرائع کےمطابق فارما کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کے کوالٹی ٹیسٹ جاری ہیں، کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن 15 روز میں دستیاب ہونگے، کمپنی 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس انجکشنز لوکل مارکیٹ کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی رواں سال 37 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز پروڈکشن کر چکی ہے، کمپنی نے لوکل اینٹی ٹیٹنس ڈوز لوکل مارکیٹ کو فراہم کی تھی، کمپنی نے مختلف شہروں کو اینٹی ٹیٹنس انجکشن ڈیلیور کئے تھے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیٹنس انجکشن کی مناسب مقدار دستیاب ہے، اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی امپورٹر کمپنی سے ڈریپ حکام مسلسل رابطہ میں ہیں، ڈریپ کا حکومت پنجاب اور دیگر صوبوں کے حکام سے رابطہ ہے۔