دوسری شادی کیلئےپہلی بیوی سےاجازت کاقانون عدالت میں چیلنج

May 25, 2024 | 16:37 PM

ایک نیوز:دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وزرات قانون،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شہزادہ عدنان نےمدثرایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی۔
دائردرخواست میں وزرات قانون،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دوسری شادی کے لیےپہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے،آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا،آئین کےمطابق کوئی خلاف اسلام قانون بنےتو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دوسری شادی کےلیے بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں