ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گندم کی باردانہ تقسیم کی خردبرد اور بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے لاہور زون نے ایکشن لیتے ہوئے پاسکو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ پاسکو کی طرف سے بھیجوائے گئے ریفرنس پر درج کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان ظہوراحمد رانجھا سابق جی ایم فیلڈ، جبران اقبال ظفرزونل ہیڈ بہاولنگر اور راؤ محمد اکرم زونل ہیڈ بورے والاکے خلاف تقریباً ایک ارب روپےکاقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جو کہ ملزمان نے گندم باردانہ کی خردبرد میں کیا۔
مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز ایف آئی اے لاہور زون میں شروع کر دیا گیا۔
تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے پنجاب بھر کے پاسکوزون سینٹرز سے باردانہ کی غیر منصفانہ شواہد اکٹھے کیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔