قائداعظم کےفرمودات پرعمل کرنےکاوقت آگیاہے،وزیراعظم شہبازشریف

قائداعظم کےفرمودات پرعمل کرنےکاوقت آگیاہے،وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: The time has come to follow the orders of Quaid-i-Azam, Prime Minister Shehbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ قائداعظم کےفرمودات پرعمل کرنےکاوقت آگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف سمیت آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔
 وزراء نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے۔کمیٹی نے اب تک کی مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا۔ کمیٹی نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔
ایپکس کمیٹی کے ممبران نے دوست ممالک کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاوزیر اعظم نے حکومت اور کاروبار کے فریم ورک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں حالیہ اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔
 کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ میٹنگ میں شرکت کرنےوالے تمام شرکاء کا مشکورہوں،ایس آئی ایف سی کے حوالے سے فوجی اور سول افسران مل کر کام کر رہے ہیں،حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے،تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں،تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں،وقت کے ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جا رہی ہے،ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،بہت جلد ہم اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کریں گے،ایف بی آر کی مکمل ڈیجٹائزیشن کے لئے معاہدہ کر لیا گیا ہے،سعودی قیادت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،پاکستانی قوم جری اور ہمت والی ہے،زرعی ملک کی پیداوار کو دوگنا بڑھانے کے لئے محنت کرنا ہوگی،کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے،ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا،ہم کئی جگہوں پر پیش رفت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم کاکہناتھاکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہائی کرائی ہے،ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو بھی کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا،قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے،اب ہمیں مل کر شبانہ روز محنت کرنا ہے،پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،غریب اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،آئیں ایک قوم بن جائیں اور پاکستان کو ایٹمی طاقت کی طرح معاشی طاقت بھی بنائیں۔
 اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور نجکاری کی مہم کو احسن طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی اور اس سے منسلک اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔